اگلے ماہ آٹے کے شدید بحران کی پیشگوئی

September 29, 2020

فلور ملز ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ آٹے کے شدید بحران کی پیشگوئی کردی۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 30 لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بحران کی وجہ یہ ہے کہ گندم، فیڈ ملز کو فراہم کردی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ 15 لاکھ ٹن گندم درآمد کر رہا ہے، دسمبر کے بعد گندم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

عاصم رضا کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کی مارکیٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔