ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ آج ہوگا

September 30, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ پارٹی کے حریف صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ آج ہوگا۔

نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو کیا پالیسیاں برقرار رہیں گی؟ ڈیموکریٹ کے جو بائیڈن جیتے تو امریکی سیاست کا رخ کیا ہوگا؟۔ دونوں صدارتی امیدواروں کے ریکارڈز، کورونا، معیشت، نسل پرستانہ تشدد کے واقعات اور انتخابی عمل پر اعتماد سے متعلق بحث کی جائے گی۔

دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا ٹاکرا ریاست اوہائیو میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوگا۔