منشیات خاتمے کیلئے آپریشن تیز کیا جائے، آئی جی پنجاب

September 30, 2020

آئی جی پنجاب انعام غنی نے منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس کو اے این ایف کے ساتھ مشترکہ آپریشن کا حکم دے دیدیا، اس سلسلے میں سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کی طرف سے جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور بڑے مگر مچھوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے اسمگلروں کے خلاف بھی ٹارگٹڈ آپریشنز یقینی بنایا جائے۔


انہوں نے منشیات کی سپلائی چین توڑنےکے علاوہ ڈرگ کوٹے کا غلط استعمال کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔