کورونا وائرس: اسکول بند کرنے کی تجویز کا جائزہ آئندہ اجلاس میں لیں گے، سندھ حکومت

September 30, 2020


سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر پرائمری اسکول بند کرنے کی تجویز کا آئندہ اجلاس میں جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کو کوئی مدد نہیں ملی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نئی گیس پائپ لائن کا موجودہ گیس بحران سے کوئی تعلق نہیں، گیس پائپ لائن پر کام میں تاخیر سندھ حکومت کی طرف سے نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت کا مسئلہ سامنے آیا جس پر ذمے دار سندھ حکومت کو قرار دیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے عادت بنالی ہے کہ ہر چیز کا الزام دوسروں پر لگانا ہے۔