پی آئی اے سے فراڈ کرنے والی کمپنی کیخلاف مقدمہ درج

September 30, 2020


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سے فراڈ کرنے والی نجی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرؤف شیخ کے مطابق نجی ٹائر کمپنی نے پی آئی اے کو ٹائر دیے بغیر ہی 2 لاکھ ڈالر وصول کر لیے ہیں۔

حکام کے مطابق پی آئی اے سے فراڈ کا مقدمہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے درج کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اس مقدمے میں قومی ایئرلائن کو نقصان پہنچانے والے اہلکاروں کا تعین بھی کیا جائے گا۔

عبدالرؤف شیخ کے مطابق کمپنی کے فراڈ کا انکشاف 2008ء سے 2017ء کے فرانزک آڈٹ کے دوران ہوا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق سابق چیئرمین پی آئی اے نے فراڈ کرنے والی نجی کمپنی کو بطور وینڈر اَن لسٹ کیے جانے کی منظوری دی تھی۔