کراچی کے مردوں میں منہ کا کینسر عام ہے، ڈاؤ کینسر رجسٹری

October 01, 2020

ڈاؤ کینسر رجسٹری تحقیقی مقالے کی بین الاقوامی طبی جریدے میں اشاعت میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے مردوں میں منہ کا کینسر عام ہے۔

ڈاؤ کینسر رجسٹری کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ دس برس کے دوران کراچی کے مردوں میں منہ کے کینسرکے 22 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے دس برس کے کینسر کیسز کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین میں کینسر متاثرین کی تعداد 13,764 رہی جبکہ مردوں میں کینسر کے 9,112 متاثرین شامل ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں تمباکو، شیشہ، گٹکا، نسوارا ور دیگر اشیاء پر پابندی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ڈاؤ رجسٹری کے مطابق کراچی کے مردوں میں منہ کے کینسر کے متاثرین کی تعداد پورے ملک سے زیادہ ہے جبکہ کراچی کے بچوں میں دماغ اور اعصابی نظام کا کینسر عام ہے۔

کراچی میں پھیلنے والے دس قسم کے کینسر میں جلد کا کینسر بھی شامل ہے۔