عمران خان کے بیانات ناکامی کا اعتراف ہیں، سراج الحق

October 01, 2020

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بیانات ناکامی کا اعتراف ہیں اور حکومت کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت مصنوعی آکسیجن پر زیادہ دیرقائم نہیں رہ سکتی۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیانات سے لگتا ہے کہ عمران خان نے ہاتھ کھڑے کر دیئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوا م کی زندگی اجیرن کر دی ہے، حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیا، حقائق چھپائے جارہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اسٹیٹس کو کومزید مضبوط کیاہے، اب جائز کام کے لیے بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔