میگھن و ہیری کا برطانیہ آنے کا ارادہ، ملکہ نے تمام تقریبات منسوخ کردیں

October 02, 2020

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ ثانی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر اس سال (2020) کے باقی رہ جانے والے عرصے میں بکنگھم پیلس اور ونڈسر کاسل میں ہونے والی تمام بڑی اور اہم تقریبات منسوخ کردی ہیں۔

تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اعلان ان اطلاعات کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کرسمس سے قبل خاندان سے ملنے کے لیے برطانیہ آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہی محل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق اور موجودہ صورتحال میں احتیاطی کے طور پر بکنگھم پیلس اور ونڈسر کاسل میں اس سال کے باقی رہ جانے والے عرصے میں کوئی بڑی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔

اس حوالے مختلف امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا کہ ممکنہ طور پر کوئی اعزاز یا عہدہ دینے کی تقریب گائیڈ لائنز کے مطابق محل میں منعقد ہوسکے، لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس قسم کی تقریب میں شرکت کے لیے مہمان بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں اور ایسی صورت میں احتیاطی تدابیر اور حفاظتی معاملات پر موجودہ صورتحال میں عملدرآمد مشکل ہوجاتا ہے۔

لہٰذا عہدہ یا اعزاز لینے والے براہ راست رابط کرینگے۔ ملکہ برطانیہ کا یہ ارادہ برقرار ہے کہ وہ اکتوبر میں ونڈسر کاسل میں واپس آجائیں اور موسم خزاں میں تمام متعلقہ گائیڈ لائنز اور مشوروں کے مطابق بکنگھم پیلس میں ملاقات کے لیے آنے والوں اور مصروفیات کے لیے اس کا استعمال شروع کردیں۔

شاہی محل کا یہ اعلان ان اطلاعات کے کئی دنوں بعد کیا گیا جن میں کہا گیا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس پرنس ہیری اور ڈچز میگھن مارکل کرسمس سے قبل برطانیہ آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔