ملک کو بھنگ کی نہیں زیتون کی ضرورت ہے، سراج الحق

October 02, 2020


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو بھنگ کی نہیں زیتون کی ضرورت ہے، مالا کنڈ ڈویژن کو وادی زیتون قراردیا جائے۔

دیر میں زیتون کی پیوند کاری اور باغبانی مہم کا افتتاح کرنے کے بعد سراج الحق کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں میں جنگلی زیتون کے کروڑوں درخت قدرت کا عطیہ ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ زیتون کی نرسریاں اور زیتون کے تیل کے کارخانے بھی لگائے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ زیتون کی کاشت اور برآمد سے اربوں روپے کا زرمبادلہ بچایا اور کمایا جا سکتا ہے۔