اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، سعید غنی

October 03, 2020

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، ابھی مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا ہے۔ شہری اس نہج پر نہ پہنچائیں کہ مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔

قبل ازیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف مگر ان سے بولنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر میں کئی ریسٹورنٹس، اسکول اور شادی ہالز کو سیل کیا جاچکا ہے۔