تیز رفتار بس مکان میں گھس گئی

October 03, 2020

بھارت میں تیز رفتار بس بے قابو ہوکر گھر میں جاگھسی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

یہ خوفناک بس حادثہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ کے کوداڑ میں پیش آیا جب ایک بس تیز رفتاری کے باعث گھر میں جاگھسی۔

پرائیویٹ ٹراویلس نامی ایجنسی کی بس راجستھان سے ای پی کے وشکھاپنٹم کی جانب جارہی تھی کہ اچانک بس کنٹرول سے باہر ہوگئی۔

ڈرائیور نے بس کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم بس کا توازن بگڑ چکا تھا جس کے باعث بس 36 مسافروں سمیت مکان میں ٹکراگئی۔

حادثے کے نتیجے میں گھر میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔