سی سی پی او لاہور سمیت دیگر بیوروکریٹس کی پروموشن سے متعلق درخواستیں خارج

October 03, 2020

گریڈ 20 اور 21 میں بیوروکریٹس کی ترقیوں کےکیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا جس میں عدالت نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سمیت دیگربیوروکریٹس کی پروموشن سے متعلق درخواستیں خارج کردیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 68 صفحات پر مشمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ سروسزکارکردگی میں بہتری، ترقی کیلئے اہلیت اور معیار بڑھانےکا حکومت کو حق ہے، منتخب نمائندوں کی کامیابی سول بیوروکریسی کےمعیار،کارکردگی اور اہلیت پر مبنی ہے۔


عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی اولاہورعمرشیخ سمیت دیگربیوروکریٹس کی پروموشن سے متعلق درخواستیں خارج کی جاتی ہیں، سول سرونٹ پروموشن رولز 2019 درست انداز میں فریم کیے گئے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سینٹرل سلیکشن بورڈکی پروموشن سےمتعلق سفارشات غیرجانبدارانہ اورغیرمتعصب ہیں۔