سعد رفیق کیخلاف ریلوے اراضی انکوائری بند، نیب کی تردید

October 04, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ)نیب نےسابق وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق کے خلاف اراضی لیزپر دینے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ، ریجنل بورڈ کی منظوری کے بعد ڈی جی نیب نے سفارشات چیئرمین نیب کو بھیج دیں۔

نیب ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نےقیمتی اراضی 33 سال کے لیے سستے داموں لیز پر دے دی اور ریلوے آفیسرز نے اراضی لیز پر دینے سے پہلے جانچ پڑتال نہیں کی۔

شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ 12پلاٹس مختلف اضلاع میں آئل کمپنیوں کو دئیے گئے، بھلوال میں پلاٹ راولپنڈی کی کمپنی کو دےدیا گیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ خواجہ سعد رفیق پرمن پسند افراد کو نوازنے کا الزام ثابت نہیں ہوا۔

دوسری جانب نیب نے سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند کرنے کی تردید کر دی۔ نیب کا کہنا ہے کہ ریلوے زمین کی لیزسےمتعلق خواجہ سعد رفیق کےخلاف انکوائری بند نہیں کی گئی۔