ن لیگی ایم پی اے نے نواز شریف کی مخالفت کردی

October 04, 2020

گوجرانوالا میں ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری اپنی پارٹی قیادت کے خلاف سامنے آگئے۔

اشرف انصاری نے کہا کہ وہ نوازشریف کو ملکی سالمیت اور افواج پاکستان کے خلاف نہیں بولنے دیں گے۔


لیگی ایم پی اے نے کہا کہ ہم نواز شریف کا محاسبہ کریں گے، انہیں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔

اشرف انصاری نے کہا کہ نواز شریف کو قومی سلامتی کے راز فاش نہیں کرنے دیں گے۔