فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری

October 05, 2020


چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام، کیپٹن (ر) صفدر اور شیر اعظم وزیر کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے بلین ٹری سونامی کیس، نوابزادہ محمود زید اور دیگر کے خلاف جاری تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام تحقیقات قانون کے مطابق آزادانہ، منصفانہ طور پر کی جائیں گی اور تمام متعلقہ افراد سے قانون کے مطابق ان کا موقف حاصل کیا جائے گا۔