سیکورٹی گارڈ نے گولی مار کرخودکشی کرلی

October 06, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شومارکیٹ وائر لیس بلڈنگ کے قریب زیر تعمیر عمار ت میں نجی کمپنی کےسیکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں اس کی شناخت 25سالہ احسان علی شاہ ولدسبحان کے نام سے ہوئی ہے ۔