ایک مچھلی نے خاتون کو راتوں رات مال دار بنا دیا

October 06, 2020

بھارت میں خوش قسمت خاتون کو ایک دیوقامت مچھلی نے راتوں رات لکھ پتی بنا دیا۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال سے متعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون نے شکار کرکے تقریباً 52 کلوگرام وزنی مچھلی پکڑی جو 3 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔

خاتون نے گاؤں کے دریا میں شکار کے دوران دیوقامت اور وزنی مچھلی پکڑی جو 6200 فی کلوگرام کے حساب سے تقریباً 3 لاکھ میں فروخت ہوئی اس طرح خاتون دیکھتے ہی دیکھتے لکھ پتی بن گئی۔