میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

October 06, 2020


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اُن کے عہدے کی مدت میں ابھی چار ماہ باقی تھے۔

ترجمان میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے میئر شیخ انصر عزیز کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

شیخ انصر عزیز نے 15 فروری 2016 کو میئر اسلام آباد منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے 4 مارچ 2016ء کو اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔

ان کا تعلق اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ( ن ) سے رہا ہے، اور انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دی تھی۔