اٹلی: کورونا ایمرجنسی میں31 جنوری تک توسیع، ماسک کی پابندی لازمی

October 07, 2020

اٹلی میں کورونا ایمرجنسی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی، لوگوں پر ماسک پہننے کی پابندی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

اطالوی وزارت صحت کے مطابق اٹلی میں کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لیے گھر سے باہر ماسک کی پابندی لازمی کر دی گئی ہے۔

ماسک کی پابندی کا اطلاق جمعرات سے کیا جا سکتا ہے، دارالحکومت روم اور دیگر کئی علاقوں میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی پہلے ہی لگائی جا چکی ہے۔


واضح رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ اور ہلاکتیں 26 ہزار سے زائد ہیں۔