ہاتھوں سے محروم اسنوکر پلئیر کے چرچے

October 08, 2020

پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں سے محروم پنجاب کے ٹاؤن سمندری کے 32 سالہ نوجوان محمد اکرام نے تھوڑی سے اسنوکر کھیل کر اپنی صلاحیت سے سب کو حیران کردیا۔

اپنی معذوری کو شکست دے کر اسنوکر میں اپنی پہچانا بنانے والے محمد اکرم غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔

کبھی اسکول کی شکل نہ دیکھنے والے اکرام نے نوعمری میں مقامی اسنوکر ہال میں کھلاڑیوں کو دیکھنا شروع کیا جس نے ان کے دل میں اسنوکر کھیلنے کی خواہش کو جنم دیا۔

اپنے شوق کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اکرام نے خفیہ طور پر اسنوکر کھیلنے کی پریکٹس شروع کی۔

اکرام کے مطابق شروع شروع میں خالی پول ٹیبل پر گیندوں کو خود ہی دھکا دیتا تھا، آہستہ آہستہ میں نے اپنے کھیل کو بہتر بنایا اور دوسروں کے ساتھ کھیلنا شروع کیا۔

اکرام اب شہر کے بہترین کھلاڑیوں کو چیلنج کرسکتے ہیں،اے ایف پی کی ٹیم کے ساتھ اسنوکر ہال میں اکرام نے بہت سارے شاٹس کا مظاہرہ کر کے بھی دکھایا، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

اکرام حکومت کی سپورٹ سے بین الااقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں۔