اقامہ کیس، خواجہ آصف پیش نہ ہوئے وکیل بھجوا دیا

October 09, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف اقامہ کیس میں قومی احتساب بیورو لاہور کے سامنے پیش نہیں ہوئے، وکیل نے پیش ہو کر نیب میں جواب جمع کرا دیا۔ جمعرات کو لیگی رہنما خواجہ آصف اقامہ کیس میں قومی احتساب بیورو نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے اور ان کی جانب سے وکیل نجم الحسن پیش ہوئے جنہوں نے جواب جمع کرایا،وکیل نے بتایا کہ خواجہ آصف مصروف ہیں ذاتی طورپر پیش نہیں ہو سکتے، سپریم کورٹ کی رولنگ 2018ء کے بعد نیب خواجہ آصف کو طلب نہیں کرسکتا ۔