یہ دُنیا سوچتی کچھ ہے اور بولتی کچھ ہے، نعمان اعجاز

October 09, 2020

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ یہ دُنیا ایسی ہے کہ جو سوچتی کچھ اور ہے جبکہ بولتی اُس کے برعکس ہے۔

سوشل میڈیا سائٹانسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور نظر جُھکائے نیچے دیکھ رہے ہیں۔

نعمان اعجاز نے اپنی اس پوسٹکے ایک شاعرانہ طرز کا کیپشن دیا جو معنی خیز ہونے کے ساتھ ہی دل چُھولینے والا بھی ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کا کیپشن کچھ یوں لکھا:

یہ دُنیا سوچتی کچھ اور ہے ، بولتی کچھ اور ہے
مانتی کچھ اور ہے، سمجھاتی کچھ اور ہے
اور چاہتی کچھ اور ہے

نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’میں مکمل طور پر اُلجھن میں ہوں کہ آخر اس دُنیا کی حقیقت کیا ہے۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’دُنیا کے چکر میں خود کو تبدیل نہ کریں، آپ کی ذات جیسی ہے اُس کو ویسے ہی رہنے دیں کیونکہ لاعلمی ایک نعمت ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل نعمان اعجاز نے اپنی کچھ تصویروں کا ایک فوٹو کولاج بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، تصویروں میں اداکار نے وائٹ شرٹ، بلیک کوٹ اور کالا چشمہ لگایا ہوا تھا۔

نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’خط جو لکھا میں نے انسانیت کے نام، ڈاکیہ ہی مر گیا پتہ پوچھتے پوچھتے۔‘