• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ’انسانیت‘ کے نام خط لکھ دیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی کچھ تصویروں کا ایک کولاج بنا کر شیئر کیا ہے، تصویروں میں اداکار نے وائٹ شرٹ، بلیک کوٹ اور کالا چشمہ لگایا ہوا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ:

 ’خط جو لکھا میں نے انسانیت کے نام، ڈاکیہ ہی مر گیا پتہ پوچھتے پوچھتے۔

نعمان اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ تقریباً 9 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں آپ کے نئے ڈراموں کا شدت سے انتظار کررہا ہوں۔‘ تو کسی صارف نے انہیں نظر بد سے محفوظ رہنے کی دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاء اللّٰہ اللّٰہ نظر بد سے بچائے۔‘

نعمان اعجاز کی پوسٹ پر ایک عاطف فراز نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’نعمان سر ویسے تو آپ نے ساری زندگی بہت ہی اعلیٰ معیار اور ساری زندگی یاد رہنے والی اداکاری کی ہے لیکن ’خان‘ ڈرامے میں تو آپ نے بے انتہا کمال کیا ہے، بہت بلند پایا اداکاری کی ہے آپ نے۔‘

صارف نے مزید لکھا کہ ’آپ ہمارے ملک کے قیمتی اثاثوں میں سے ایک ہیں، اللّٰہ آپ کو صحت کے ساتھ ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کرنے والی ہستی رکھے۔‘

نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں وہ اکثر کسی نہ کسی حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں ، اُن کے پوسٹ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہیں شاعری سے بہت لگاؤ ہے کیونکہ اُن کی تقریباً ہر پوسٹ میں کوئی شعر لازمی لکھا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خوبرو اداکارہ اقراء عزیز نےانسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ نعمان اعجاز چلتے پھرتے اسکول ہیں۔

اپنی پوسٹ میں اقراء عزیز نے نعمان اعجاز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سر میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ کےساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اس دوران میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا اورآپ کے ساتھ ایک اچھا وقت گزارا۔‘

اقراء عزیز نے لکھا کہ ’آپ ہمارے ایک ایسے لیجنڈ ہیں جنہوں نے ہماری انڈسٹری کو 32 سال دیے لیکن اس کے باوجود بھی آپ میں بالکل غرور نہیں ہے بلکہ آپ تو خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں۔‘

تازہ ترین