پی ڈی ایم کی تحریک وقت کی ضرورت ہے،چوہدری منظور

October 10, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک وقت کی ضرورت ہے۔عوام کی قوت برداشت ختم ہو چکی ہے۔ عمران حکومت کے دوسال لوگوں نے سخت مصیبت میں گزارے ، آگے بھی اندھیرا ہے۔ہزاروں سرکاری ملازمین کا از خود اسلام آباد جمع ہونا حکومت اوراپوزیشن دونوں کیلئے پیغام ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسہ کی تیاری کیلئے آج لاہور ڈویژن رورل اور اربن کے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔