زید علی نے جلد شادی کا فائدہ بتا دیا

October 10, 2020

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کا کہنا ہے کہ لوگ جلد شادی کرنے سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں حالانکہ ایک عورت اپنے ساتھ آپ کا رزق لے کر آتی ہے۔

انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ بہت سارے لوگ نوجوانی میں شادی کرنے سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں۔‘


زید کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کا ماننا ہے وہ معاشی طور پر جلد شادی کے متحمل نہیں ہوسکیں گے، لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ ایک عورت اپنی زندگی میں اپنا رزق ساتھ لے کر آتی ہے، اس سے بڑی کوئی برکت نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے خود سے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جو اللّٰہ سبحان تعالیٰ کی جانب سے آپ کے نصیب میں لکھ دیا گیا ہے وہ آپ کو مل کر رہے گا۔

انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کے فینز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔