ٹک ٹاک پر مستقل پابندی لگائی جائے،پاکستان سٹیزن آرگنائزیشن

October 11, 2020

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان سٹیزن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ٹک ٹاک کے بندش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائدلگائی جائے ٹک ٹاک پر حالیہ پابندی کے باوجود رچول پرائیویٹ نیٹ ورک کے ذریعے استعمال ہو رہا ہےپشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور پی ٹی اے حکام اور حکومت کو ٹک ٹا ک بند کرنے پر خراج تحین پیش کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت اور پی ٹی اے حکام کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت چیئرمین عاصم عصمت خان اور جی ایس ماجد اقبال سمیت دیگر عہدئداران نے کی۔