ملازمین کو دباؤ سے نکالنے کیلئے کمپنی نے کتے کو ملازمت دیدی

October 12, 2020

چین کی ایک ویڈیو پروڈکشن کمپنی نے ملازمین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے اور انہیں دباؤ کی کیفیت سے نکالنے کے لیے ایک کتے کو ملازمت دے دی ہے۔

یہ کتا کمپنی میں ملازمین کے اردگرد گھومتا رہتا ہے جس کہ وجہ سے ملازمین کے چہروں پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے اور کام کی وجہ سے ہونے والے دباؤ کی کیفیت بھی کم ہوجاتی ہے۔

کمپنی کے مینیجرکا کہنا ہے کہ اس کتے کی وجہ سے ہم روزانہ خوش رہتے ہیں جب کہ اسے دیکھنے کے بعد ہماری پریشانی بھی کم ہوجاتی ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے دفتر میں ملازمت کرنے والے اس کتے کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپ ڈوئن پر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور یہ ویڈیوز خوب وائرل بھی ہورہی ہیں۔