شاہد خاقان شریفوں کے سہولت کار ہیں، شہباز گل

October 13, 2020

اسلام آباد(آئی این پی )معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے مال بنایا‘ موصوف نہ صرف خود کرپشن کرتے رہے بلکہ شریفوں کے سہولت کار بھی ہیں۔شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کرپٹ گروہ روز نئی آڑ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے، اب جوابدہی سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے قومی ایئر لائن خسارے میں جبکہ ان کی ذاتی ایئر لائن منافع میں رہی، بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنی سے پیسے وصول کرتے رہے، 637 ملین روپے سے زائد کی رقم ان کے اکانٹ میں منتقل ہوئی، چور مچائے شور کے مصداق واویلا کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔