پنجگور سے اغواء ہونے والے زائرین کا سراغ نہ مل سکا، بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل

October 13, 2020

کوئٹہ/ پنجگور(نمائندہ جنگ/نامہ نگار) پنجگور سے اغواء ہونے والے چھ زائرین کا تاحال سراغ نہ مل سکا بازیابی کیلئے پولیس اور لیویز کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں پولیس کے مطابق کراچی ماڈل ٹاؤن ملیر کے رہائشی دو خواتین اور چھ مرد زائرین جو گزشتہ روز ایران سے چیدگی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے بعد سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہو گئے اور کراچی جانے کیلئے ایک گاڑی میں سوار ہوئے گاڑی جسے ہی پنجگور کے علاقے عیسیٰ پہنچے تو ڈبل کیبن میں سوار مسلح افراد نے ان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ چیک کرنے کے بعد چھ مردوں زائرین حبیب ۔حسین ۔سکندر ۔احمد رضا ۔مہدی رضا وغیرہ کو اغواء کر کےلے گئے جبکہ خواتین شہناز بیگم اور مسکان بی بی اور بچوں کو چھوڑ دیا تھا پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا پولیس نے بتایا کہ تاحال مغویوں بازیابی نہ ہو سکی پولیس اور لیویز کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں جو مغویوں کی بازیابی کیلئے چھاپے مارہی ہے۔