ڈاکٹر ماہا کیس، ملزمان جنید اور وقاص کی ضمانت منظور

October 13, 2020


سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس کے ملزمان جنید اور وقاص کی ضمانت منظور کر لی۔

کیس کے مفرور ملزمان نے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے ملزم جنید اور وقاص کی 25، 25 ہزار کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی 12 نومبر تک ضمانت منظور کی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو 10 روز میں متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سٹی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر پولیس کی تحویل سے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے کیس میں جنید اور وقاص کو فرار کرانے والے 8 نامعلوم سہولت کاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ملزم جنید اور وقاص نامزد ہیں۔