• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گزری میں خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی


کراچی کے علاقے گزری میں خاتون ڈاکٹر نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کر لی، خاتون ڈاکٹر کلفٹن کے نجی اسپتال میں نوکری کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق گزری تھانے کے قریب خاتون ڈاکٹر ماہا علی شاہ نے گھر کے واش روم میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔

شدید زخمی حالت میں خاتون ڈاکٹر کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ 3 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی شاہ کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں نوکری کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ڈاکٹروں میں خودکشی کی شرح تمام پیشوں میں سب سے زیادہ

ماہا علی شاہ کے پاس پستول کہاں سے آیا اور خود کشی کی وجہ کیا ہے، پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

ڈاکٹر ماہا کے والد میر پور خاص میں واقع مزار گرھوڑ شریف کے گدی نشین ہیں۔

تازہ ترین