ٹرمپ سپرمین کی ٹی شرٹ کیوں پہننا چاہتے تھے؟

October 14, 2020


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سپرمین کے فین نکلے، والٹر ریڈ اسپتال سے ڈسچارج ہوتے وقت وہ سپرمین کی ٹی شرٹ پہننا چاہتے تھے۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے والٹر ریڈ اسپتال میں قیام کے دوران متعدد فون کالز میں کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ اسپتال سے ڈسچارج ہوتے وقت طاقت کی علامت کے طور پر سپر مین کی ٹی شرٹ پہنیں۔

امریکی صدرٹرمپ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد والٹر ریڈ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اب کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے اور انہوں نے صدارتی انتخاب کے لیے دوبارہ مہم شروع کر دی ہے۔