• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر نے ٹرمپ کے متعدد جعلی حامی اکاؤنٹس معطل کر دیئے


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد جعلی حامی اکاؤنٹس معطل کر دیئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے حامی جعلی اکاؤنٹس افریقن امریکیوں کے نام پر بنائے گئے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان جعلی اکاؤنٹس سے کیئے گئے ٹوئٹس کو ہزاروں بار پسند اور شیئر کیا گیا۔

خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر جعلی حامی اکاؤنٹس کے چند دنوں میں ہزاروں فالورز ہو گئے تھے۔


ٹوئٹر انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں اس سرگرمی کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے حامی اکاؤنٹس میں قواعد کی خلاف ورزی پائی گئی تو کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین