ایک امریکی، 2 روسی خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے

October 14, 2020


ایک امریکی اور دو روسی خلابازوں پر مشتمل ٹیم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئی۔

امریکا اور روسی خلابازوں کی تین رکنی ٹیم قازقستان میں قائم روسی اسٹیشن بیکانور سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی۔


اس خلائی سفر کیلئے پہلی مرتبہ ’فاسٹ ٹریک مینوور‘ نامی طریقہ کار استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ ٹریک مینوورکے تحت تین گھنٹےتین منٹ میں یہ خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے ہیں۔