مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری پر 50 لاکھ کے انعام کی سفارش

October 14, 2020


ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) عمر شاہد کی جانب سے محکمہ داخلہ کو کراچی میں فائرنگ سے ڈرائیور کے ہمراہ شہید ہونے والے مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی عمر شاہد نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ کر مولانا کے قاتلوں کی گرفتاری پر انعام کی سفارش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ روپے انعام کی سفارش تحقیقاتی کمیٹی نے کی ہے، جبکہ خط محکمہ داخلہ کو ارسال ہوگیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ امید ہے محکمہ داخلہ آج نوٹی فکیشن جاری کردے گا۔