ایران میں آج فروری کے بعد کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات

October 14, 2020

ایران میں کورونا وائرس سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، اور گزشتہ فروری کےبعد آج ایران میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔

تہران سے موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 279 افراد کا انتقال ہوا۔ ایرانی وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 4 ہزار 830 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

ادھر دارالحکومت تہران سمیت ایران کے 5 شہروں میں جمعرات سے تین روز کے لیے سفری پابندی لگا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ ہے، جبکہ ملک میں اب تک 29 ہزار 349اموات ہوئی ہیں۔