بابر اعظم کی سالگرہ، ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ

October 15, 2020

پاکستان کی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم آج اپنی 26ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس ضمن میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’بابر اعظم‘ اور ’ہیپی برتھ ڈے بابر‘ ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے۔

ٹوئٹر پر قومی کرکٹر کے مداح ان ہیش ٹیگز کو استعمال کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے عامر علی صارف نے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہت ہی پرجوش کرکٹر کو سالگرہ مبارک ہو جو ٹیم میں ہمیشہ جوش و خروش کو بھرنے کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے بابر اعظم کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کے سُپر اسٹار کو سالگرہ مبارک ہو جنہوں نے پاکستان کی بیٹنگ کا نظام بدل دیا ہے اور اب ہم فخر کے ساتھ دنیا کو کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس بابر اعظم ہے۔‘

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی بابر اعظم کو بوبی مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے ہمراہ بھی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہونے والے بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر 2016 کو کھیلا تھا۔

بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو31 مئی 2015 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو 7 ستمبر2016 کو کیا تھا۔