آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہیپی برتھ ڈے بوبی، سرفراز احمد

پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ پر سابق کپتان سرفراز احمد نے انہیں الگ ہی انداز میں مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے بابر اعظم کو بوبی مخاطب کرتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بابر اعظم نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے ہمراہ بھی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس کے علاوہ بابر اعظم کے چاہنے والے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہونے والے بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر2016 کو کھیلا تھا۔

بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو31مئی2015 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو7ستمبر2016 کو کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید