نیب تحویل میں شہباز کی خفیہ ملاقاتوں کا علم ہے، شہزاد اکبر

October 16, 2020

نیب تحویل میں شہباز کی خفیہ ملاقاتوںکا علم ہے، شہزاد اکبر

لاہور (نمائندہ جنگ ‘ٹی وی رپورٹ)مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ انہیں پتہ چلاہے کہ شہباز شریف آج کل نیب تحویل میں خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں‘ابھی شہباز شریف کے کاروبار کا فرانزک ہونا ہے اس لیے ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔

شریف فیملی جرائم پیشہ افرادکی سرپرست ہے ‘بے نامی اکائونٹس سے 22 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، چھوٹے ملازمین کے نام پر اکائونٹس کی بھرمار ہے، تمام اکائونٹس سلمان شہباز آپریٹ کرتے تھے۔

7 ارب کے اثاثوں سے متعلق ریفرنس دائر ہوچکا ہے‘یہ کاروبار کے بھیس میں کرپشن کرتے تھے، ہمارے پاس واضح ثبوت موجود ہیں‘شہباز شریف نے ٹوائلٹ کے نل سے کیمرے ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔