رشوت لیکر قاتل پکڑنے والا اہلکار گرفتار

October 16, 2020

اینٹی کرپشن پنجاب نے قتل کے ملزم پکڑنے کے لیے 50 ہزار روپے رشوت وصول کرنے پر انویسٹی گیشن انچارج شاہدرہ پولیس کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم تھانیدار عامر نذیر چیمہ نے ایک شہری خلیل بھٹی سے قتل کے ملزم پکڑنے کےلیے 2 لاکھ روپے رشوت طلب کی۔


اس کے بعد ملزم تھانیدار نے خلیل بھٹی سے 50 ہزار روپے بطور رشوت وصول کیے جس پر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا اور عامر نذیر چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا ۔