بھارت، لڑکی کو 3 دن بعد کنوئیں سے زندہ نکال لیا گیا

October 16, 2020

بھارتی پولیس کی جانب سے22 سالہ لڑکی کو 60 فُٹ گہرے کنوئیں میں سے 3 دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔

بھارتی شہر بینگلورو میں اپنی ہی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک انسٹا گرام پر ہونے والی دوستی نے 22 سالہ لڑکی کو 3 دن کے لیے 60 فٹ گہرے کنوئیں میں بغیر کچھ کھائے پیئے مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔

بھارتی ویب سائٹ ’دی ٹایمز آف انڈیا ‘ کے مطابق بینگلورو کے مقامی افراد کی جانب سے خشک کنوئیں میں سے آنے والی چیخ و پکار پر پولیس اور ریسکیو ٹیم کو کو بلایا گیا جس پر ریسکیو ٹیم کے نمایندوں نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو زندہ بچا لیا، لڑکی کے ہاتھوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، متاثرہ لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔

متاثرہ لڑ کی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ’ وہ 3 سال سے شادی شدہ ہے اور اُس کا ایک بیٹا بھی ہے، اُس کے سوشل میڈیا دوست عادی نے اُسے کنوئیں میں پھینک کر مارنے کی کوشش کی تھی۔‘

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اُس کی انسٹاگرام پر نوجوان آدی سے دوستی ہوئی تھی، عادی نے اکیلے میں ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر وہ بس کے ذریعے داوانہالی پہنچی تھی، عادی نے اُسے موٹر بائیک پر پِک کیا تھا اور اپنے گاؤں کے ایک فارم ہاؤس لے گیا تھا۔‘

لڑکی کا مزیدکہنا تھا کہ ’عادی نے اُسے شادی کرنے کے لیے کہا جس پر اُس نے منع کر دیا اور بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے جبکہ ملزم عادی نے شادی پر اصرار جاری رکھا، عادی نے مار دینے اور کنوئیں میںپھینک دینے کی دھمکیاں بھی دیں۔‘

لڑکی کا بتانا ہے کہ ’مسلسل منع کرنے پر عادی نے اُسے کنوئیں میں دکھا دے دیا، مرنے کے لیے بد دعائیں دیں اور وہاں سے فرار ہو گیا۔‘

مقامی پولیس کے مطابق لڑکی کو معجزانہ طور پر بچا لیا گیا ہے جبکہ ملزم عادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔