نیوزی لینڈ: اپوزیشن نے جیسنڈا کی کامیابی تسلیم کر لی

October 17, 2020

نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کےسلسلےمیں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے تسلیم کر لیا ہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت جیت رہی ہے۔

اپوزیشن پارٹی کے رہنماجوڈتھ کولنز نے وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن کو فون پر مبارک باد بھی دے دی۔

نیوزی لینڈ کی اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی کی رہنما جوڈتھ کولنز نے حامیوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی نے انتخابات میں غیر معمولی نتائج حاصل کیے ہیں جس پر وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کر کے مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسنڈا آرڈن وعدہ کرتی ہیں کہ نیشنل پارٹی مضبوط اپوزیشن ثابت ہو گی، ہم حکومت کے ناکام وعدوں کا حساب کتاب کریں گے۔

نیوزی لینڈ میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جب کہ حتمی سرکاری نتائج کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔