11 جماعتیں مل کر بھی 22 ہزار کا مجمع اکٹھا نہ کرسکیں: شہباز گِل

October 17, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے گوجرانوالہ میں ہونے والے اپوزیشن کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 11 جماعتیں 12واں بھارت، 18شہروں سے کرائے کے کارکن لا کر بھی22 ہزار مجمع اکٹھا نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ‏11 چھوٹے قد کے لوگ اکٹھے بھی ہو جائیں تو خان کے سیاسی قد سے چھوٹے ہی ہیں۔

‏شہباز گِل نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ’جلسوں سے آپکی حقیقت کیلبری کوئین، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، ٹی ٹی کرپشن زدہ خاندان ہی رہنی ہے، بدلنی نہیں ہے۔

نیچاں دی آ شنائی کولوں فیض کسے نہ پایا

کِکر اُتے انگور چڑھایا ہر گُچھا زخمایا

شہباز گِل نے اپنے ٹوئٹ میں میاں محمد بخش کا شعر لکھتے ہوئے کہا کہ سبق تھا سب پاکستانیوں کے لیے جنہوں نے بانی ایم کیو ایم بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اب تو ان سب کے لیے بھی یہی سبق ہے کہ جنہوں نے نواز بنایا، ایسےشخص پر یقین کرو گے یا بیماری کا ترس یا ووٹ کا ترس تو بھی اسکی فطرت میں ڈسنا ہی ہے۔