ایران میں کورونا وائرس سے مزید 253 افراد جاں بحق، اموات 30 ہزار سے متجاوز

October 17, 2020

ایران میں کورونا وائرس سے اموات تیزی سے بڑھنے لگیں جو 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

دارالحکومت تہران میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اضافے کے بعد 3 اکتوبر سے عائد پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 253 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 ہزار 103 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے، یوں ملک میں وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے تصدیق کی کہ عالمگیر وبائی مرض سے 30 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تہران میں کیسز اور اموات میں اضافے کے بعد 3 اکتوبر سے اسکول، مساجد، کاروبار اور دیگر عوامی مقامات بند ہیں۔

دارالحکومت میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تہران سمیت 5 شہروں میں سفری پابندیاں بھی عائد ہیں۔