مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں

October 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کلاتھ مارکیٹ اور اجمیر نگری سے دو افراد کی لاشیں ملیں ، تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، جامعہ کلاتھ اللہ والی مارکیٹ کے قریب ایک شخص کی 8 دن پرانی لاش ملی، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔