سندھ پولیس کے3افسران کے تبادلے

October 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے3افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت گریڈ19کےا فسر اور ایس پی سندھ ریزرو پولیس بیس ٹو نذیر احمد میر بہر کو ایس پی اسپیشل برانچ حیدر آباد جبکہ وہاں تعینات گریڈ18کے افسر نور الحق رند کو ایس پی کمپلینٹ سیل ضلع حیدر آباد تعینات کرنے اور تعیناتی کے منتظر گریڈ18کے افسر عبداللہ احمد کو ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کراچی رینج تعینات کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔