عوامی مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح نہ دی جائے، ڈاکٹر عین الرضا

October 18, 2020

کراچی(پ ر) انٹیلیکچول فورم آف پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عین الرضا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات اور عوام کی ہمدردیاں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،عوامی مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح نہ دی جائے، اپنے محافظوں اور ہمدردوں کی کامیابی کیلئے دعا گو رہنا چاہئے لیکن بعض ناعاقبت اندیش سیاسی و مذہبی رہنما بے بنیاد باتیں کر کے ملک و قوم اور ملت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔