پی آئی اے کی جانب سے متبادل فلائٹس کے اعلان پر کمیونٹی کا اظہار مسرت

October 18, 2020

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) پی آئی اے کی طرف سے متبادل فلائٹس کے آغاز پر کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کی بندش سے اوورسیز پاکستانی انتہائی پریشان اور تذبذب کا شکار تھے، اپنے ملک جانے اور اپنوں سے ملنے میں دشواری بڑھتی جا رہی تھی، ملکی برآمدات میں بھی کمی اور پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کے معاملات بھی دن بدن خراب ہو رہے تھے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے یورپین کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا جو پی آئی اے کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور کے لیے اپنے نیو کشادہ خوبصورت پر سکون جھاز دینے کے لیے تیار ہو گئے، اس طرح پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال کر دیا گیا، یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی،، نئے جہاز آرام دہ نشستیں, حلال کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے حامل پروازیں براہ راست آپریٹ کریں گی۔ پی ائی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے،، پی آئی اے لندن کے کنٹری منیجر تیمور مک کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے ہر یقین رکھتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ مسافر بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے، انھوں نے کہا کہ اپنوں کو اہنے ملک سے جوڑنے کے لیے بھی پی آئی اے کی کوشش ہے تاکہ اوورسیز پاکستانی اہنے ملک سے جڑے رہیں اور اپنی تجارت کو بھی فروغ دے سکیں ہمار ی اولین ترجیح پاکستانیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔