مریم نواز نے پُرجوش استقبال پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا

October 18, 2020

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پُرجوش استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عوام کا ووٹ چوری ہوا، عوام نے ووٹ دیا کسی اور کو، نکلا کسی اور کے نام پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتیں عوام کی مرضی سے آئیں گی اور عوام ہی کی مرضی سے جائیں گی۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کسی اور کے پاس عوام کے اس حق پر ڈاکا ڈالنے کا اختیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی نے عوام کا برا حال کردیا، کوئی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔

مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن کو تاخیر ہوگئی، عوام آگے نکل گئے ہیں، ہم ان کی صحیح ترجمانی نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس چیز کو سمجھ گئی ہے، ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں۔