میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری

October 18, 2020

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور کے ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، محمد فاروق اعوان، رومیو جالب، محمد شفیق، محمد واجد، عزیز شیخ، منور حسین اور افضل عباس سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

پشاور میں جنگ جیو آفس کے باہر صحافیوں نے احتجاج کیا جہاں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔

کوئٹہ میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جنگ بلڈنگ کے باہر کیا گیا، جس میں روزنامہ جنگ اور جیو نیوز سے وابستہ صحافیوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

بہاولپور پریس کلب میں سینئر صحافی امجد محمود اعوان، عمران بھینڈر، امین عباسی، مجید ہاشمی، آصف کبیر، حامد گلزار، عدنان علی سمیت دیگر نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔